جنوبی ایشیا میں صہیونیوں کی شرانگیزی
-
ٹرمپ کا غیرجانبدار رہنے کا فیصلہ بھارت کے لئے بڑا سفارتی دھچکا تھا
چار روزہ سنگین تنازع کے بعد میزائلز کا تبادلہ رک چکا ہے اور بندوقیں خاموش ہوچکی ہے، ایک ایسا تنازع جو جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی قوتوں کے درمیان مکمل جنگ چِھڑ جانے کا باعث بن سکتا تھا۔
-
تصویری رپورٹ | پاک و ہند کی چار روزہ شدید لڑائی کی تباہ کاریاں
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | یہ رپورٹ ہندوستان کی طرف سے پاکستان پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں چھڑنے والی مختصر مگر بہت شدید لڑائی کی دل دہلا دینے والی تصاویر پر مشتمل ہے جو جنگ کے سنگین نتائج کی تصویر کشی کرتی ہیں، جس میں تباہی اور نقل مکانی کے کچھ مناظر دکھائے گئے ہیں۔
-
پاک بھارت کشیدگی؛
پاکستان: بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کے بعد امریکا متحرک ہوا، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کے بعد امریکا متحرک ہوا۔
-
پاک بھارت جنگ بندی کے بارے میں پاکستانی اخبار ايکسپریس کا بیانیہ؛
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق
اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان 12 مئی کی دوپہر تک جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا، دوست ممالک کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کو بھارت کی طرف سے کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کی خواہش کے پیغامات پہنچائے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق / پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کے وسیع تر مفاد میں دوست ممالک کے سامنے اس جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی، ذرائع
-
جنگ بندی کے بارے میں ہندوستانی اخبار 'قومی آواز' کا بیانیہ
کروڑوں شہریوں کے لئے پیام امن، ہندوستان-پاکستان کے بیچ جنگ بندی
قومی آواز (دہلی) :آخر کار ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ہوگیا۔ پہلگام میں پاکستانی دہشت گردی کے بعد ہندوستان کے آپریشن سیندور نے ایک منھ توڑ جواب دیا تھا ۔جس کے بعد پاکستان نے سرحدوں پر فوجی جارحیت کا آغاز کیا تھا لیکن اس کے بعد ہندوستان نے پاکستان کو ہر محاذ پر چت کیا ۔اب دونوں ممالک نے جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کردی ہے ۔جس کا اعلان ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کیا ۔ جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ہندوستان اور پاکستان نے آج فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے اپنی تمام شکلوں اور مظاہر میں دہشت گردی کے خلاف مسلسل ایک مضبوط اور غیر متزلزل موقف اپنایا ہے اور ایسا کرتا رہے گا۔
-
ہندوستان کا اسرائیلی ساختہ اسلحہ پاکستان کے مقابلے میں + تصاویر
ذرائع ابلاغ نے کچھ تصویریں شائع کرکے پاکستان پر بھارتی حملوں میں اسرائیلی اسلحے کے استعمال کے بارے میں رپورٹیں دی ہیں۔
-
پاک بھارت جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں،صدر یواین جنرل اسمبلی
پاک بھارت جنگ بندی پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سابق صدر فلیمن بانگ نے بیان میں کہا ہے کہ صدر یواین جنرل اسمبلی نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔
-
لندن: امید ہے پاک بھارت جنگ بندی دیرپا ہوگی: پاکستانی ہائی کمشنر
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ امید ہے پاک بھارت جنگ بندی دیرپا ہوگی، پاک بھارت جنگ بندی کے لیے امریکا نے بہترین کردار ادا کیا۔
-
پاکستانی میزائلوں نے بھارت کو جنگ بندی پر مجبور کیا، امریکی صحافی کا انکشاف
بھارت نے امریکی سیکریٹری مارکو روبیو، سعودیہ، ترکیہ اور دیگر ممالک سے رابطہ کیا تاکہ کوئی مختلف راستہ نکالا جا سکے۔
-
اداریہ: ’مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر دونوں ممالک تنازعات کے دلدل سے نہیں نکل پائیں گے‘، ڈان کا اداریہ
اداریہ: ’مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر دونوں ممالک تنازعات کی دلدل سے نہیں نکل پائیں گے‘
-
بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہوگئے ہیں، امریکی صدر
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہوگئے ہیں۔ دونوں نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔
-
پاک بھارت کشیدگی؛
اللّہ کا شکر ہے کہ پاکستان کو سر بلند کیا، نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللّہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔
-
پاک بھارت کشیدگی؛
آپریشن بنیان مرصوص، ایس 400 اور ایئر بیسز سمیت بھارت کے کئی فوجی اہداف تباہ، پاکستان کا دعویٰ
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے مسلسل جارحانہ اقدامات کا منہ توڑ جواب آپریشن بنیان مرصوص سے دے دیا ہے، آپریشن کے دوران بھارت میں 10 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
-
امریکہ کو شرمناک شکست ہوئی /فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں / امریکہ نے بھارت کو پاکستان پر حملے کے لئے اکسایا، سید عبدالملک بدرالدین الحوثی
انقلاب یمن کے قائد اور انصار اللہ یمن کے سیکریٹری جنرل نے جمعرات (8 مئی 2025ع) کے دن اپنے خطاب میں کہا: امریکہ نے یمن پر انتہائی شدید اور بھاری حملے کئے، لیکن بالآخر اس کو رسوا کن شکست کا سامنا کرنا پڑا/ فلسطین کی حمایت امت مسلمہ پر فرض ہے، مسلم ممالک مشترکہ دشمن کی طرف کے خطروں سے غافل ہیں جس کی وجہ سے امت مسلمہ ـ بالخصوص ملت فلسطین ـ کو یہ دن دیکھنا پڑ رہے ہیں / امریکہ نے بھارت کو پاکستان پر حملے کے لئے اکسایا۔
-
پاک بھارت کشیدگی؛
تصویری خبر | بھارتیوں کے ڈرون حملے، 77 بھارتی ڈرون مار گرائے، پاکستان
تصویری خبر | بھارتیوں کے ڈرون حملے، 77 بھارتی ڈرون مار گرائے، سفیر پاکستان، تہران اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | اسلامی جمہوریہ ایران میں مقیم پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے ایکس نیٹ ورک پر لکھا: "پاکستان کے بہادر سپاہیوں نے بھارت کی بے معنی جارحیت کا مناسب جواب دیتے ہوئے 77 بھارتی ڈرون طیاروں کو مار گرایا۔ بھارتی دہشت گردی کے جواب میں ہمارا ایمان، بہادری اورعقیدہ عدیم المثال ہے"۔۔۔۔ واضح رہے کہ پاکستان کے ہاتھوں گرے ہوئے بیشتر ڈرون طیارے اسرائیلی ساختہ تھا، جبکہ اس سے قبل گرے ہوئے لڑاکا طیارے فرانسیسی اور روسی ساختہ تھے۔ فرانس نے حال ہی میں ہندوستان کو رافیل طیارے فراہم کئے ہیں۔
-
ٹرمپ کی جعل سازیاں نامنظور؛
خلیج فارس کا نام بدلنے کی افواہوں پر اقوام متحدہ کا ردعمل آگیا + تاریخ خلیج فارس نقشوں کی رو سے
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | اقوام متحدہ کے ترجمان نے خلیج فارس کے نام بدلنے کی کوششوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اس کا حوالہ اسی طرح کرے گا جس طرح اس نے اب تک کیا ہے۔
-
پاک بھارت کشیدگی؛
پاکستان داخلی و خارجی سطح پر ایک جاندار، باوقار اور خوددار پالیسی اختیار کرے، علامہ جواد نقوی
علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے بھارت کی حالیہ جسارت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کو اس موقع پر کمزوری یا نرمی نہیں بلکہ باوقار، جرات مندانہ اور فیصلہ کن ردعمل دینا چاہئے، ایسا کہ دشمن کیلئے عبرت اور دنیا کیلئے پاکستانی قوم کی غیرت و خودداری کا مظہر بنے۔
-
پاک و ہند تنازع؛
گاؤ ماتا کا پجاری یاد رکھے ہم نعرہ تکبیر والے ہیں، علامہ سید ریاض حسین نجفی
صدر وفاق المدارس الشیعہ کا کہنا ہے کہ مودی نے حملہ کرکے غلطی کی ہے، بھارت کا حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں، بھارت کی انتشار پسندی پرانی ہے، مودی مسلمانوں، سکھوں اور مسیحوں پر ظلم ڈھا رہا ہے
-
ایک رپورٹ: پاک بھارت کشیدگی؛
پاک بھارت کشیدگی میں اسرائیل کا ہاتھ ہے
اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ اسرائیل پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں ملوث ہے اور نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان اختلافات کے شعلوں کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
-
نئی دہلی: ہندوستان نے ڈرونز کے ذریعے پاکستان کا ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کیا، ایک دعوی!
ہندوستانی فوج نے پاکستان کے 15 شہروں میں ایئر ڈیفنس سسٹمز کو نشانہ بنایا۔ لاہور میں دفاعی نظام تباہ، سویلین ہلاکتوں پر پاکستان کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا
-
پاک و ہند تنازع؛
پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈرون جنگ کا آغاز؟ الجزیرہ نے خبردار کردیا
بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی ایک نیا سنگین موڑ اختیار کر گئی ہے، پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے لاہور، کراچی اور دیگر اہم شہروں میں بھارتی حملہ آور اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو مار گرایا ہے۔ جمعرات کو پاکستانی فوج نے کہا کہ اس نے 25 بھارتی ڈرون مار گرائے، جن میں سے کچھ نے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں ایک شہری شہید اور کم از کم پانچ زخمی ہوئے۔ جواب میں بھارت کی وزارتِ دفاع نے ان حملوں کی تصدیق کی ہے۔
-
پاک و ہند تنازع؛
پاک بھارت تنازعہ ہمارا مسئلہ نہیں، مداخلت نہیں کریں گے، امریکی نائب صدر
امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ پاک بھارت تنازعہ ان کا مسئلہ نہیں ، وہ اس جنگ کے بیچ میں نہیں پڑیں گے۔
-
پاک بھارت کشیدگی؛
ہمارے پاس دنوں میں انتظار کرنے اور تحمل دکھانے کا وقت نہیں، پاکستانی وزیر دفاع
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے پاس دنوں میں انتظار کرنے اور تحمل دکھانے کا وقت نہیں۔ بی ایل اے، ٹی ٹی پی بھارت کی پراکسیز ہیں۔
-
پاک و ہند تنازع؛
اسلام آباد: بھارت نے ایل اوسی بلا اشتعال فائرنگ کی، ایک بھارتی فوجی ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا، پاکستان کا دعوی
پانڈو سیکٹر میں پاکستان کی افواج نے بھارتی فوج کے خلاف مؤثر جوابی کارروائی کی ہے۔
-
ہم نے حملہ کیا تو اس کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے گی، پاکستان
ائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان جب مارے گا تب پوری دنیا جان جائے گی۔ پاکستان نے حملہ کیا تو اس کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے گی۔
-
پاک و ہند تنازع؛
پاکستان اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں حملہ کرے گا ، بین الاقوامی ذرائع
پاکستان کی طرف سے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں بھارت کو ردعمل دینے کی توقع کی جاسکتی ہے اور یہ مؤقف سیاسی قیادت کے تمام حلقوں کی جانب سے دہرایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت کسی بھی بلا اشتعال جارحیت پر ملک کو جواب دینے کا حق حاصل ہے۔
-
قم: جامعہ روحانیت سندھ کی بھارت کی سرحدی جارحیت کی شدید مذمت، پاک فوج سے مکمل یکجہتی کا اظہار
مولانا راشد علی چانڈیو نے کہا کہ ہم وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں، اور اس نازک موقع پر پوری قوم کو پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
-
پاک بھارت کشیدگی؛
ہندوستان اور پاکستان صبر سے کام لیں: چین کی اپیل
پاکستان پر ہندوستان کے میزائلی حملے کے بعد، چین نے دونوں ملکوں سے خودداری سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاک ایران مستحکم تعلقات کا عکاس ہے، پاکستان
پاکستانی وزارت خارجہ نے کچھ دیر ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کے لیے کل اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔
-
پاک بھارت کشیدگی؛
پاکستان پر بھارتی میزائل حملے شروع / پاکستانی کشمیر میں 9 اہداف کو نشانہ بنایا، بھارت / سرینگر ایئربس کو نشانہ بنایا، پاکستان + ویڈیوز + تصاویر
بھارت نے پاکستان پر میزائل حملے شروع شروع کر دیئے ہیں اور بھارت کا کہنا ہے کہ اس نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 9 اہداف کو نشانہ بنایا ہے اور پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے سرینگر میں ایک فضائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے / تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ آٹھ پاکستانی شہری بھارتی حملوں میں جان بحق ہوئے ہیں اور پاکستانی ذرائع نے کہا ہے کہ پاک فوج نے پانچ بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا ہے۔