-
خلیج فارس کے عرب حکمرانوں کا شرمناک استقبال؛
ویڈیو | ٹرمپ کی امارات آمد پر ایم بی زیڈ کا شرمناک رویہ
ٹرمپ کی امارات آمد پر عرب ـ مسلم لڑکیوں کا رقص؛ محمد بن زاید بن سلطان آل نہیان کا شرمناک کارنامہ، جبکہ صہیونی ریاست امریکہ اور ٹرمپ کی مدد سے فاقہ کشی اور ہر روز سینکڑوں لاشیں اٹھانے پے مجبور ہیں۔
-
ایران کی میزائل، ڈرون ٹیکنالوجی؛
ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام جن پر بات چیت نہیں ہو سکتی / ایران کے ایرواسپیس پارک سے امریکی نامہ نگار کی رپوٹ + ویڈیو
گرے زون ویب گاہ کے چیف ایڈیٹر میکس بلومینتھل کہتے ہیں: ایران کے میزائل، خلائی اور ڈرون پروگرام ایرانیوں کے ہاں قابل فخر اور ایران کے دفاعی اوزار ہیں، اور انہیں کبھی امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر نہیں لایا جائے گا۔
-
پاک و ہند تنازع؛
تصویری خبر | بھارت- چین سرحدی تنازعے میں پاکستان نے چین کی حمایت کر دی
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے اروناچل پردیش پر رپورٹس دیکھی ہیں، ہم چین کی خومختاری اور سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ پاکستان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت جھڑپوں میں جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹیں بے بنیاد ہیں، جنگ بندی پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز 10 مئی سے وقتاً فوقتاً رابطے میں ہیں۔
-
مغربی دنیا کا اخلاقی زوال؛
غزہ میں خون کی ہولی + ویڈیوز
ابتدائی اطلاعات کے مطابق غزہ میں بڑے پیمانے پر ایک عظیم انسانی المیہ وقوع پذیر ہؤا ہے، اور حالیہ صہیونی کاروائیاں، مغرب کی حمایت اور مسلمانوں اور عربوں کی مجرمانہ خاموشی کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر انسانی جانیں تلف ہوئی ہیں۔
-
خلیج فارس ہرگز "عربی" نہیں بن سکے گا، دو امریکہ اہلکار + تصاویر
اطلاعات کے مطابق، دو امریکی اہلکاروں نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس اب خلیج فارس کا نام بدل کر "خلیج عربی" رکھنے پر غور نہیں کر رہا ہے۔
-
عرب حکمرانوں کی ٹرمپ نوازی؛
تصویری خبر | غزہ کو بھوک نگل رہی ہے، خلیج فارس کے عرب ٹرمپ پر اربوں ڈالر نچھاور کر رہے ہیں
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ فلسطینی عوام کے مصائب کے باوجود ـ جن میں امریکہ برابر کا شریک ہے ـ قطر نے ٹرمپ کی آمد پر انہیں 400 ملین ڈالر کا لگژری جیٹ تحفے میں دیا، سعودیوں نے امریکہ میں سینکڑوں ارب ڈالر سرمایہ کاری کا سمجھوتے پر دستخط کئے؛ اماراتیوں نے بھی بڑے بڑے وعدے دیئے، امریکی کمپنیوں کے سربراہوں نے بھی عرب حکمرانوں سے بڑے بڑے وعدے لئے، ٹرمپ نے سابقہ امریکی روایت توڑ کر پیسہ بٹورنے کا راستہ اختیار کیا؛ یہ دو طرفہ رویے دو طرفہ اخلاقی پستی، امریکیوں کے ڈھیٹ پن اور عرب ریاستوں کی طرف سے استکباری قوتوں کی اندھی تابعداری کی عکاسی کرتے ہیں۔
-
-
ٹرمپ-نیتن یاہو نورا کشتی یا اسرائیل ان ٹربل؟!
ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے دورے میں اسرائیل کو سائڈ لائن کردیا: ملیحہ لودھی
پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے دورے میں اسرائیل کو بالکل سائڈ لائن کردیا /جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا دورہ انتہائی اہم تھا، بظاہر ان کا دورہ میگا ڈیلز پر مبنی تھا، روز لگتا ہے ٹرمپ اپنے ملک کی خارجہ پالیسی نئے سرے سے لکھتے ہیں۔
-
جموں و کشمیر میں خوف اور نفرت کا ماحول
22 اپریل کو پہلگام کے بیسرن میں 25 سیاحوں کے قتل عام کے بعد وادی میں دہشت گردی کے ایکو سسٹم کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن اور عسکریت پسندوں کے مکانات کی مسماری شروع ہوئی۔
-
پاک و ہند تنازع؛
بھارت میں ایٹمی تنصیبات کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا جائے، پاکستان
پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی وزیر دفاع کے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق دیے گئے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارت میں جوہری مواد کی چوری کی تحقیقات اور ایٹمی تنصیبات کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا۔
-
ٹرمپ کا غیرجانبدار رہنے کا فیصلہ بھارت کے لئے بڑا سفارتی دھچکا تھا
چار روزہ سنگین تنازع کے بعد میزائلز کا تبادلہ رک چکا ہے اور بندوقیں خاموش ہوچکی ہے، ایک ایسا تنازع جو جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی قوتوں کے درمیان مکمل جنگ چِھڑ جانے کا باعث بن سکتا تھا۔
-
امریکی اداکاروں نے بھی ٹرمپ کو پہچانا؛
رابرٹ ڈی نیرو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو لالچی اور تخلیقیت کا دشمن قرار دے دیا
ہولی وڈ کے لیجنڈری اداکار 82 سالہ رابرٹ ڈی نیرو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی پالیسیوں پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں لالچی اور تخلیقیت کا دشمن قرار دیا۔ ڈی نیرو نے کہا:امریکہ اس وقت جہنم کا منظر پیش کر رہا ہے اور قانون خطرے میں ہے۔ ٹرمپ نے تعلیم، ثقافت اور فنون کے بجٹ میں بھاری کٹوتی کی ہے، کیونکہ آمریت پسند و استبدادیت پسند ہمیشہ فن اور سنیما سے ڈرتے ہیں۔