-
مغربی دنیا کا اخلاقی زوال؛
غزہ میں خون کی ہولی + ویڈیوز
ابتدائی اطلاعات کے مطابق غزہ میں بڑے پیمانے پر ایک عظیم انسانی المیہ وقوع پذیر ہؤا ہے، اور حالیہ صہیونی کاروائیاں، مغرب کی حمایت اور مسلمانوں اور عربوں کی مجرمانہ خاموشی کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر انسانی جانیں تلف ہوئی ہیں۔
-
خلیج فارس ہرگز "عربی" نہیں بن سکے گا، دو امریکہ اہلکار + تصاویر
اطلاعات کے مطابق، دو امریکی اہلکاروں نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس اب خلیج فارس کا نام بدل کر "خلیج عربی" رکھنے پر غور نہیں کر رہا ہے۔
-
عرب حکمرانوں کی ٹرمپ نوازی؛
تصویری خبر | غزہ کو بھوک نگل رہی ہے، خلیج فارس کے عرب ٹرمپ پر اربوں ڈالر نچھاور کر رہے ہیں
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ فلسطینی عوام کے مصائب کے باوجود ـ جن میں امریکہ برابر کا شریک ہے ـ قطر نے ٹرمپ کی آمد پر انہیں 400 ملین ڈالر کا لگژری جیٹ تحفے میں دیا، سعودیوں نے امریکہ میں سینکڑوں ارب ڈالر سرمایہ کاری کا سمجھوتے پر دستخط کئے؛ اماراتیوں نے بھی بڑے بڑے وعدے دیئے، امریکی کمپنیوں کے سربراہوں نے بھی عرب حکمرانوں سے بڑے بڑے وعدے لئے، ٹرمپ نے سابقہ امریکی روایت توڑ کر پیسہ بٹورنے کا راستہ اختیار کیا؛ یہ دو طرفہ رویے دو طرفہ اخلاقی پستی، امریکیوں کے ڈھیٹ پن اور عرب ریاستوں کی طرف سے استکباری قوتوں کی اندھی تابعداری کی عکاسی کرتے ہیں۔
-
-
ٹرمپ-نیتن یاہو نورا کشتی یا اسرائیل ان ٹربل؟!
ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے دورے میں اسرائیل کو سائڈ لائن کردیا: ملیحہ لودھی
پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے دورے میں اسرائیل کو بالکل سائڈ لائن کردیا /جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا دورہ انتہائی اہم تھا، بظاہر ان کا دورہ میگا ڈیلز پر مبنی تھا، روز لگتا ہے ٹرمپ اپنے ملک کی خارجہ پالیسی نئے سرے سے لکھتے ہیں۔
-
جموں و کشمیر میں خوف اور نفرت کا ماحول
22 اپریل کو پہلگام کے بیسرن میں 25 سیاحوں کے قتل عام کے بعد وادی میں دہشت گردی کے ایکو سسٹم کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن اور عسکریت پسندوں کے مکانات کی مسماری شروع ہوئی۔
-
پاک و ہند تنازع؛
بھارت میں ایٹمی تنصیبات کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا جائے، پاکستان
پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی وزیر دفاع کے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق دیے گئے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارت میں جوہری مواد کی چوری کی تحقیقات اور ایٹمی تنصیبات کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا۔
-
ٹرمپ کا غیرجانبدار رہنے کا فیصلہ بھارت کے لئے بڑا سفارتی دھچکا تھا
چار روزہ سنگین تنازع کے بعد میزائلز کا تبادلہ رک چکا ہے اور بندوقیں خاموش ہوچکی ہے، ایک ایسا تنازع جو جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی قوتوں کے درمیان مکمل جنگ چِھڑ جانے کا باعث بن سکتا تھا۔
-
امریکی اداکاروں نے بھی ٹرمپ کو پہچانا؛
رابرٹ ڈی نیرو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو لالچی اور تخلیقیت کا دشمن قرار دے دیا
ہولی وڈ کے لیجنڈری اداکار 82 سالہ رابرٹ ڈی نیرو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی پالیسیوں پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں لالچی اور تخلیقیت کا دشمن قرار دیا۔ ڈی نیرو نے کہا:امریکہ اس وقت جہنم کا منظر پیش کر رہا ہے اور قانون خطرے میں ہے۔ ٹرمپ نے تعلیم، ثقافت اور فنون کے بجٹ میں بھاری کٹوتی کی ہے، کیونکہ آمریت پسند و استبدادیت پسند ہمیشہ فن اور سنیما سے ڈرتے ہیں۔
-
النکبہ کے 77 سال بعد بھی، اپنے گھروں کی چابیاں آج بھی فلسطینیوں کے ہاتھ میں + ویڈیو اور تصاویر
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | فلسطین پر مغرب اور امریکہ کی مدد سے صہیونیوں کے قبضے ـ یعنی یوم النکبہ ـ، جبری نقل مکانی، اور طویل ترین اور عظیمترین مصائب و مسائل کے شروع ہونے سے 77 سال بعد بھی، فلسطینیوں نے اپنے گھروں کی چابیاں محفوظ رکھی ہیں۔ نکبہ بدستور جاری ہے، جارحیت اور ظلم و ستم اور بربریت ہنوز جاری ہے، لیکن فلسطینیوں نے اپنی مزاحمت سے فلسطین کی آزادی کا اشتیاق محفوظ رکھا ہے اور آج بھی فلسطین ـ من البحر الی النہر ـ کا نعرہ باقی ہے اور آزاد فلسطین کی خواہش زندہ ہے، فلسطینیوں کو یقین ہے کہ وہ بالآخر اپنے گھروں کو لوٹیں گے، چنانچہ چابیاں آج بھی ان کے ہاتھوں میں ہیں۔
-
ٹرمپ-نیتن یاہو نورا کشتی یا اسرائیل ان ٹربل؟!
ٹرمپ نے نظرانداز اور مایوس کر دیا ہے مگر اسرائیلی ہنوز خاموش ہیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات اور بات چیت کے دوران ہی ایران، واشنگٹن، امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات کا اعلان کیا / ٹرمپ کے کہنے کے مطابق ایران کے ساتھ مفاہمت امریکہ کی "اولین ترجیح" ہے، جس کی وجہ سے اسرائیلیوں کے درمیان غیظ و غضب کی لہر دوڑ گئی ہے۔
-
-
کیا ٹرمپ ایرانی ڈرونز خریدنا چاہتے ہیں؟؛
ایرانی ڈرون بہت اچھے، تیزرفتاراور ہلاکت خیز ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ + ویڈیو
امریکی صدر نے دوحہ ـ قطر ميں ایک نشست کے دوران ایرانی ساختہ ڈرون طیاروں کی تعریف کی، ایرانی ڈرونز خریدنے کی آرزو!
-
غزہ میں صہیونیوں کی بربریت کے خلاف کھڑا ہونا سب کی ذمہ داری ہے، امام خامنہ ای + تصاویر
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا: عزہ میں صہیونی ریاست کے جرائم اور درندگیوں، اور کے لئے جاری مغربی حمایت، کا مقابلہ کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔/ ہمارا فوجی دو کام کرتا ہے: ایک یہ کہ دشمن کو پیچھے دھکیل دے اور دوسرا یہ خود کو محفوظ رکھے؛ لیکن ہمارے امدادی کارکن کو اپنی حفاظت کی فکر نہیں ہے، اس کو دوسروں کی جان کی فکر ہے اور دوسروں کی حفاظت کے لئے میدان میں اترتا ہے۔
-
جو لوگ غزہ میں بچوں کا قتل عام کر رہے ہیں، وہ ہم پر بدامنی کا الزام لگاتے ہیں / ٹرمپ نے ہماری غیرت و ایثار سے ناواقف ہے، صدر پزشکیان
صدر پزشکیان نے اپنے خطاب میں کہا: ٹرمپ کہتا ہے کہ امریکہ نے داعش کو خطے سے نکال باہر کیا، ہمارا سوال یہ ہے کہ کیا تم نے داعش کو خطے سے نکال باہر کیا یا ایران اور شہید سلیمانی نے؟ اور پھر تم نے اس کے بدلے کو شہید کر دیا اور آج بھی داعش کی حمایت کر رہے ہو / ہم کسی کے ساتھ بھی اس قوم کی سربلندی اور عزت کا سودا نہیں کرتے ہیں، یہ مسئلہ ایرانیوں کی ذات میں جڑ رکھتا ہے۔ شہادت میرے لئے بستر کے اوپر مرنے سے کہیں زیادہ شیرین ہے، ہم نہیں ڈرتے۔
-
ٹرمپ کے ایران مخالف بیانات پر ایرانی وزیر خاجہ کا ردعمل
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران مخالف بیانات کے خلاف اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔
-
غزہ کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری
صیہونی حکومت نے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دسیوں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کر دیا ہے
-
ایران اور تین یورپی ممالک کے حکام کے درمیان جمعہ کو ملاقات ہوگی: اسماعیل بقائی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور تین یورپی ممالک کے حکام کے درمیان جمعہ کو ملاقات ہوگی
-
ویڈیو | فلسطین "خان یونس: یورپی اسپتال پر بمباری کا لرزہ خیز لمحہ – 40 تباہ کن بم گرائے گئے"
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، خان یونس میں واقع یورپی اسپتال کو گزشتہ روز 40 بموں سے نشانہ بنایا گیا۔
-
سلامتی کونسل کے ارکان نے غزہ کو امداد بھیجنے کے نئے امریکی - صیہونی منصوبے کی مخالفت کر دی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے متعدد ارکان نے غزہ پٹی کو امداد بھیجنے کے نئے امریکی - صیہونی منصوبے کی مخالفت کر دی ہے
-
-
تصویری رپورٹ: فلسطینی مائیں: صبر، قربانی اور جدوجہد کی علامت
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی مائیں اپنے بچوں، شوہروں اور عزیزوں کو کھو چکی ہیں، اور ان کا غم عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہے۔
-
-
تصویری رپورٹ | میر انیس اور مرزا دبیر کے مرثیوں میں ادبی اور اخلاقی اقدار پر تقاریر کا میزبان
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، لکھنؤ کے شیعہ پوسٹ گریجویٹ کالج نے مشہور اردو شاعروں میر ببر علی انیس (المعروف بہ میر انیس) اور مرزا سلامت علی دبیر (المعروف بہ مرزا دبیر) کے مرثیوں کی بھرپور ادبی اور اخلاقی جہتوں پر مفصل تقاریر کی میزبانی کی کینیڈا سے ممتاز اسکالر ڈاکٹر سید تقی عابدی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
-
تصویری رپورٹ | حوزہ علمیہ نجف اشرف کا اساتذہ اور طلباء نے آیت اللہ جوادی آملی کا والہانہ استقبال کیا
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حوزہ علمیہ نجف اشرف کے اساتذہ اور طلباء نے امام خوئی علمی مرکز میں منعقدہ تقریب میں آیت اللہ العظمی جوادی آملی کا والہانہ استقبال کیا۔
-
تصویری رپورٹ | پاک و ہند کی چار روزہ شدید لڑائی کی تباہ کاریاں
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | یہ رپورٹ ہندوستان کی طرف سے پاکستان پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں چھڑنے والی مختصر مگر بہت شدید لڑائی کی دل دہلا دینے والی تصاویر پر مشتمل ہے جو جنگ کے سنگین نتائج کی تصویر کشی کرتی ہیں، جس میں تباہی اور نقل مکانی کے کچھ مناظر دکھائے گئے ہیں۔
-
تصویری رپورٹ | یمن کے دارالحکومت صنعاء میں قرآنی اور ثقافتی مقابلوں کا آغاز
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا _ کے مطابق، یمن کے صوبہ صنعاء میں موسم گرما کی سرگرمیوں اور کورسز کے لیے ذیلی کمیٹی نے اسکولوں کے طلباء کے لئے قرآنی، ثقافتی اور تخلیقی مقابلوں کا آغاز کر دیا ہے۔
-
شام پر باغیوں کے قبضے کا راز؛
ٹرمپ نے الجولانی سے کہا: اسرائیل کو تسلیم کرو
وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ ٹرمپ نے ریاض میں شامی باغیوں کے سرغنے ابو محمد الجولانی سے (احمد الشرع) سے پانچے تقاضے کئے ہیں جن میں اسرائیل کو تسلیم کرنا بھی شامل ہے۔
-
تجارت پیشہ سلطان کی کارستانیاں؛
قطر کا 400 ملین ڈالر کا تحفہ اور ٹرمپ کا تحقیر آمیز شکریہ!
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے 400 ملین ڈالر کے جہاز کے تحفے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے تحفہ قبول کیا، اور قطر کی حوصلہ افزائی کی (مزید پیشہ دینے کے لئے)، اور سعودی عرب، امارات اور قطر کے بارے میں کہا: اگر ہم نہ ہوتے تو یہ ریاستیں باقی نہ رہتیں۔
-
یمنیوں کا تحفہ بھی انوکھا تھا؛
ریاض میں ٹرمپ کے خطاب کے موقع پر مقبوضہ فلسطین پر یمن کا میزائل حملہ + ویڈیوز
امریکی صدر سعودی عرب میں موجود تھے، اور خطاب میں مصروف، کہ اسی اثناء میں یمنی فوج ایک میزائل فائر کرکے مقبوضہ فلسطین کو نشانہ بنایا۔