19 مئی 2025 - 13:46
معاہدہ ہو یا نہ ہو یورینیم کی افزدوگی جاری رہے گی: ایران / نکتہ

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ معاہدہ ہو یا نہ ہو دونوں صورتوں میں ایران یورینیم کی افزودگی جاری رکھے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | انہوں نے کہا کہ اگر امریکا چاہتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے، تو معاہدہ ممکن ہے۔ 
ایرانی وزیرِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ہم اس مقصد کے لیے سنجیدہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ 
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی معاہدے کے بغیر بھی جاری رہے گی۔
نکتہ:
واضح رہے کہ ایران نے بارہا ایٹمی ہتھیار نہ بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے کیونکہ رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کے فتوی کے مطابق ایٹمی ہتھیار بنانا، رکھنا اور استعمال کرنا، شرعی لحاظ سے حرام ہے، اور آپ ہی نے فرمایا ہے کہ مغرب کو ایٹمی ہتھیاروں سے کوئی سروکار نہیں ہے وہ بس یہی چاہتے ہیں کہ اسلامی ممالک سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ہمیشہ پسماندہ اور مغرب کے دست نگر رہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha