پاک و ہند جنگ کا خطرہ
-
پاک و ہند تنازع؛
اسلام آباد: بھارت نے ایل اوسی بلا اشتعال فائرنگ کی، ایک بھارتی فوجی ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا، پاکستان کا دعوی
پانڈو سیکٹر میں پاکستان کی افواج نے بھارتی فوج کے خلاف مؤثر جوابی کارروائی کی ہے۔
-
ہم نے حملہ کیا تو اس کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے گی، پاکستان
ائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان جب مارے گا تب پوری دنیا جان جائے گی۔ پاکستان نے حملہ کیا تو اس کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے گی۔
-
پاک و ہند تنازع؛
پاکستان اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں حملہ کرے گا ، بین الاقوامی ذرائع
پاکستان کی طرف سے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں بھارت کو ردعمل دینے کی توقع کی جاسکتی ہے اور یہ مؤقف سیاسی قیادت کے تمام حلقوں کی جانب سے دہرایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت کسی بھی بلا اشتعال جارحیت پر ملک کو جواب دینے کا حق حاصل ہے۔
-
پاک - بھارت کشیدگی: ’ماسٹر مائنڈ سے پہلے مجرمان کو تلاش کریں‘
بھارتی ٹی وی چینلز پر نفرت کا پرچار کیا جاتا ہے اور ایسا دشمن بنایا جاتا ہے جس کے چار ٹکڑے کیے جاسکتے ہیں۔ جب مذہب اور قوم پرستی انتہا کو پہنچ جائے تو لوگوں کے ساتھ ایسا ہی کچھ ہوتا ہے۔
-
پہلگام حملے پر جواب دینا میرا فرض ، جو آپ چاہتے ہیں وہ ضرور ہوگا، بھارتی وزیر دفاع کی دھمکی
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد جوابی کارروائی کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس حملے میں مارے جانے والے 26 افراد کے حوالے سے کہا کہ بھارت ایسے حملوں کا مناسب جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
-
پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات مسترد، دنیا خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرے: پاکستان
پاکستان نے پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا اور کہا: دنیا جان لے پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، دنیا اس واقعہ کی صاف شفاف تحقیقات کرے پاکستان مکمل تعاون کرے گا۔
-
دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کرتے ہیں، او آئی سی
اسلامی تعاون تنظیم نے جنوبی ایشیا میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام کو ابھی تک اُن کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت سے محروم رکھا گیا ہے۔
-
سرحدی کشیدگی، پیوٹن کا مودی کو فون، دورہ بھارت کی تصدیق
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا فون کیا اور اپنے دورہ بھارت کی تصدیق کی ہے.
-
سلامتی کونسل کا ’پاکستان-بھارت مسئلہ‘ پر بند کمرہ اجلاس، فوجی تصادم سے بچاؤ پر زور
قوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ’پاکستان-بھارت مسئلہ‘ پر بند کمرہ اجلاس میں خطے کی بگڑتی سیکیورٹی صورتحال اور بھارتی اشتعال انگیزی پر غور کیا گیا جس اجلاس کے دوران فوجی تصادم سے بچاؤ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
-
پانی کی بندش اس بار پاکستان پر؛
پاکستان کو ’پانی کی ایک بوند بھی نہ دینے‘ کی انڈین پالیسی، دریائے چناب میں پانی کی کمی
پاکستان کے روزانہ کی بنیاد پر دریاؤں کے پانی سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق دریائے چناب میں بڑے پیمانے پر پانی کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دریائے چناب میں پانی کی کمی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب انڈیا نے یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
-
دورۂ پاکستان کا مقصد علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا ہے: ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ان کے دورۂ پاکستان کا بنیادی مقصد اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
-
تمام سیاسی جماعتیں مل کر قومی حکومت بنائیں اور پاکستان کو بچائیں، اچکزئی
محمود خان اچکزئی نے کہا: میں ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہوں، قرآن کہتا ہے کہ چاہے آپ کا دشمن ہو جب آپ انصاف کی کرسی پر ہوں گے آپ کو انصاف کرنا ہوگا، کیا پاکستان سے وفاداری کا تقاضا یہ ہے کہ اسے لوٹا جائے؟
-
پاک بھارت کشیدگی؛
روس کی کشمیر کے مسئلے پر پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازع حل کروانے کی پیشکش
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور کشمیر کے مسئلے پر پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازع حل کروانے کی پیشکش کی۔
-
پاکستان: دو امریکی ہیلی کاپٹرز کی اچانک پاکستان آمد اور بھارت میں لینڈنگ ، حیران کن واقعہ
اتوار کے دو امریکی ہیلی کاپٹرز پاکستان آگئے اور پھر چند گھنٹوں انہوں نے اڑ کر بھارت میں لینڈنگ کی اور اس حوالے سے حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
-
پاکستان نے 120 کلومیٹر تک مار کرنے والے الفتح میزائل کا تجربہ کر دیا
اطلاعات کے مطابق، پاکستان نے ایکس انڈس مشق کے دوران الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
-
پاک و ہند تنازع؛
کیا پہلگام واقعے کے حملہ آور بھارت سے فرار ہوگئے؟
پاکستانی اخبار ڈان میں شائع خبر کے مطابق ہفتے کو چنئی سے کولمبو جانے والی سری لنکن ایئرلائنز کی پرواز کی کولمبو پولیس نے مکمل طور پر تلاشی لی، کیونکہ چنئی کنٹرول سینٹر انہیں اس خدشے سے آگاہ کیا تھا کہ پہلگام حملے میں ملوث مشتبہ افراد پرواز میں سوار ہیں۔
-
پاک و ہند تنازع؛
پاکستان کا خطے کی تازہ ترین صورتحال پر سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ
پاکستان نے باضابطہ طور پر خطے کی تازہ ترین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی۔
-
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی پیر کو پاکستان کا دورہ کریں گے
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی پیر کو پاکستان کا دورہ کرکے پاکستان کے سینئر حکام سے علاقائی صورتحال پر بات چیت کرینگے۔
-
پاک-بھارت کشیدگی میں کشمیر ’بنیادی مسئلہ‘ ہے، عالمی برادری تنازع حل کرائے، پاکستانی سفیر
پاکستان کے امریکا میں سفیر رضوان سعید شیخ نے عالمی برادری سے تنازع کشمیر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اسے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں ’بنیادی مسئلہ‘ قرار دے دیا۔
-
چین کے بعد ترکیہ نے بھی پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا
چین کے بعد برادر اسلامی ملک ترکیہ نے بھی بھارتی جارحانہ بیانات پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔
-
بھارت پر جنگی جنون سوار، ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے اقدام کریں: پاکستان
واشنگٹن : امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے کردار ادا کریں کیونکہ تنازع کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان نیو کلیئر فلیش پوائنٹ ہے۔
-
پاکستانی ہیکرز نے بھارتی فضائیہ اور فوج کی ویب سائٹس ہیک کر لیں
بھارتی مسلح افواج سے وابستہ ویب سائٹس پر سائبر حملے ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں ہیکنگ اور پیجز کی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔
-
پاکستان جنگ نہیں چاہتا؛ دونوں جانب انسانی خون ہے، خواجہ سعد رفیق
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ جنگ ہو اور دونوں جانب انسانی خون ہے / اگر جنگ چھڑ گئی تو بھارت کا نقصان پاکستان سے کہیں زیادہ ہوگا / اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود اکھنڈ بھارت کے حامی کشمیریوں کے پاکستان سے رشتے کو کمزور نہیں کر سکے۔
-
بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ نے پاک بھارت جنگ کی مخالفت کر دی
امرجیت سنگھ دولت نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جنگ سب سے آخری اور سب سے برا آپشن ہے، پہلگام حملہ بھارتی سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کی وجہ سے ہوا۔
-
پاکستان و بھارت ایٹمی طاقت ہیں، خدا نہ کرے کہ کوئی ایٹمی تصادم ہو، بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان و بھارت ایٹمی طاقت ہیں، خدا نہ کرے کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی ایٹمی تصادم ہو۔
-
پاکستان | پہلگام واقعہ ڈرامہ بازی، مودی اسرائیل کے شانہ بشانہ، پاکستانی قوم فلسطینیوں کے ساتھ، فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پہلگام کا واقعہ صرف ڈرامہ بازی ہے اور کچھ نہیں، مودی جی آگے بڑھئے، پھر لاہور بھی 1965 ءکی تاریخ دہرائے گا۔ مودی اسرائیل کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،جبکہ پوری پاکستانی قوم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
-
پاک بھارت کشیدگی؛
بھارت ناکام سیکیورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت اپنی ناکام سیکیورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔
-
پاک بھارت کشیدگی؛
بھارت: اس وقت صرف اسرائیل ہمارے ساتھ ہے، وزیراعظم مودی مودی استعفیٰ دے، بی جے پی کے راہنما
مقبوضہ کشمیر کےعلاقے پہلگام میں حملے اور ہلاکتوں کے بعد بھارت کے اندر سے ہی سیکیورٹی حوالے سے سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نے ہی وزیراعظم نریندرا مودی سے استعفیٰ مانگ لیا۔
-
بھارت کی طرف سے ہمارے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کریں گے، پاکستانی وزیر دفاع
پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی حملہ ممکن ہے، / فوجی موجودگی بڑھا دی ہے/ ہمارے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کریں گے،
-
بھارت سے جنگ کا خطرہ موجود ہے، دو چار دن اہم ہیں، پاکستان ہائی الرٹ پر ہے، پاکستانی وزیر دفاع
پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ جنگ سے متعلق سوال پر جواب دے دیا / فوج نے حکومت کو بھارتی حملے کے خدشے سے آگاہ کر دیا ہے، پاکستان ہائی الرٹ پر ہے، پوری قومی طاقت کا مطلب ہمارے پاس موجود تمام صلاحیتوں کا استعمال ہے۔