پاک بھارت تنازعہ
-
پاکستان: کشمیر کی آزادی پر تمام 6 دریا پاکستان کے ہوں گے، جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے وہ نسل کشی ہے، جنرل شریف چوہدری
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ بھارتی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے جو عسکری منصوبے اپنائے گئے ہیں وہ کئی دہائیوں تک زیر مطالعہ رہیں گے، بھارت سندھ طاس معاہدہ جاری نہیں رکھتا تو کشمیر کی آزادی پر تمام 6 دریا پاکستان کے ہوں گے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے وہ نسل کشی ہے، اور یہ بالکل ناقابل قبول ہے / ممالک کو اپنی حفاظت کرنی چاہیے اور امت کو اپنی طاقت کو بڑھانا چاہیے۔
-
پاک و ہند تنازع؛
تصویری خبر | بھارت- چین سرحدی تنازعے میں پاکستان نے چین کی حمایت کر دی
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے اروناچل پردیش پر رپورٹس دیکھی ہیں، ہم چین کی خومختاری اور سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ پاکستان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت جھڑپوں میں جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹیں بے بنیاد ہیں، جنگ بندی پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز 10 مئی سے وقتاً فوقتاً رابطے میں ہیں۔
-
لندن: امید ہے پاک بھارت جنگ بندی دیرپا ہوگی: پاکستانی ہائی کمشنر
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ امید ہے پاک بھارت جنگ بندی دیرپا ہوگی، پاک بھارت جنگ بندی کے لیے امریکا نے بہترین کردار ادا کیا۔
-
پاکستانی میزائلوں نے بھارت کو جنگ بندی پر مجبور کیا، امریکی صحافی کا انکشاف
بھارت نے امریکی سیکریٹری مارکو روبیو، سعودیہ، ترکیہ اور دیگر ممالک سے رابطہ کیا تاکہ کوئی مختلف راستہ نکالا جا سکے۔
-
ٹرمپ کی جعل سازیاں نامنظور؛
خلیج فارس کا نام بدلنے کی افواہوں پر اقوام متحدہ کا ردعمل آگیا + تاریخ خلیج فارس نقشوں کی رو سے
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | اقوام متحدہ کے ترجمان نے خلیج فارس کے نام بدلنے کی کوششوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اس کا حوالہ اسی طرح کرے گا جس طرح اس نے اب تک کیا ہے۔
-
پاک بھارت کشیدگی؛
ہمارے پاس دنوں میں انتظار کرنے اور تحمل دکھانے کا وقت نہیں، پاکستانی وزیر دفاع
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے پاس دنوں میں انتظار کرنے اور تحمل دکھانے کا وقت نہیں۔ بی ایل اے، ٹی ٹی پی بھارت کی پراکسیز ہیں۔
-
آذربائیجان کا بھی پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ، بھرپور ساتھ دینے کا اعلان
پاک بھارت کشیدگی میں آذربائیجان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔
-
بھارت کی جارحیت کے خلاف اسلام آباد میں عوامی مظاہرے
اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے۔
-
پاک و ہند تنازع؛
پاکستان اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں حملہ کرے گا ، بین الاقوامی ذرائع
پاکستان کی طرف سے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں بھارت کو ردعمل دینے کی توقع کی جاسکتی ہے اور یہ مؤقف سیاسی قیادت کے تمام حلقوں کی جانب سے دہرایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت کسی بھی بلا اشتعال جارحیت پر ملک کو جواب دینے کا حق حاصل ہے۔
-
پاک بھارت کشیدگی؛
ہندوستان اور پاکستان صبر سے کام لیں: چین کی اپیل
پاکستان پر ہندوستان کے میزائلی حملے کے بعد، چین نے دونوں ملکوں سے خودداری سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔
-
پاک بھارت کشیدگی؛
پاکستان پر بھارتی میزائل حملے شروع / پاکستانی کشمیر میں 9 اہداف کو نشانہ بنایا، بھارت / سرینگر ایئربس کو نشانہ بنایا، پاکستان + ویڈیوز + تصاویر
بھارت نے پاکستان پر میزائل حملے شروع شروع کر دیئے ہیں اور بھارت کا کہنا ہے کہ اس نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 9 اہداف کو نشانہ بنایا ہے اور پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے سرینگر میں ایک فضائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے / تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ آٹھ پاکستانی شہری بھارتی حملوں میں جان بحق ہوئے ہیں اور پاکستانی ذرائع نے کہا ہے کہ پاک فوج نے پانچ بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا ہے۔
-
دشمن کے حملے کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، شہباز شریف
وزیرِاعظم پاکستان نے بھارتی حکومت کو مکار دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا ہے / آج صبح 10 بجے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب/ پنجاب میں ایمرجنسی نافذ / طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ۔
-
پاک بھارت کشیدگی؛
بھارت نے پاکستان پر 5 مقامات پر میزائل داغ دیے، پاکستان کی جوابی کارروائی جاری
پاکستان کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بھارت کی جانب سے بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد میں فضا سے میزائل داغے گئے ہیں۔۔۔ بھارت نے شرمناک حملہ کیا ہے۔۔ پاکستان وقت کا تعین کرکے بھرپور جواب دے گا۔
-
کانگریس کے صدر ارجن کھڑگے کا مودی اور پہلگام واقعے سے متعلق بڑا دعویٰ
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے وزیراعظم نریندر مودی اور پہلگام واقعے سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔
-
پاک - بھارت کشیدگی: ’ماسٹر مائنڈ سے پہلے مجرمان کو تلاش کریں‘
بھارتی ٹی وی چینلز پر نفرت کا پرچار کیا جاتا ہے اور ایسا دشمن بنایا جاتا ہے جس کے چار ٹکڑے کیے جاسکتے ہیں۔ جب مذہب اور قوم پرستی انتہا کو پہنچ جائے تو لوگوں کے ساتھ ایسا ہی کچھ ہوتا ہے۔
-
پہلگام حملے پر جواب دینا میرا فرض ، جو آپ چاہتے ہیں وہ ضرور ہوگا، بھارتی وزیر دفاع کی دھمکی
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد جوابی کارروائی کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس حملے میں مارے جانے والے 26 افراد کے حوالے سے کہا کہ بھارت ایسے حملوں کا مناسب جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
-
پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات مسترد، دنیا خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرے: پاکستان
پاکستان نے پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا اور کہا: دنیا جان لے پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، دنیا اس واقعہ کی صاف شفاف تحقیقات کرے پاکستان مکمل تعاون کرے گا۔
-
دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کرتے ہیں، او آئی سی
اسلامی تعاون تنظیم نے جنوبی ایشیا میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام کو ابھی تک اُن کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت سے محروم رکھا گیا ہے۔
-
سرحدی کشیدگی، پیوٹن کا مودی کو فون، دورہ بھارت کی تصدیق
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا فون کیا اور اپنے دورہ بھارت کی تصدیق کی ہے.
-
سلامتی کونسل کا ’پاکستان-بھارت مسئلہ‘ پر بند کمرہ اجلاس، فوجی تصادم سے بچاؤ پر زور
قوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ’پاکستان-بھارت مسئلہ‘ پر بند کمرہ اجلاس میں خطے کی بگڑتی سیکیورٹی صورتحال اور بھارتی اشتعال انگیزی پر غور کیا گیا جس اجلاس کے دوران فوجی تصادم سے بچاؤ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
-
پانی کی بندش اس بار پاکستان پر؛
پاکستان کو ’پانی کی ایک بوند بھی نہ دینے‘ کی انڈین پالیسی، دریائے چناب میں پانی کی کمی
پاکستان کے روزانہ کی بنیاد پر دریاؤں کے پانی سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق دریائے چناب میں بڑے پیمانے پر پانی کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دریائے چناب میں پانی کی کمی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب انڈیا نے یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
-
تمام سیاسی جماعتیں مل کر قومی حکومت بنائیں اور پاکستان کو بچائیں، اچکزئی
محمود خان اچکزئی نے کہا: میں ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہوں، قرآن کہتا ہے کہ چاہے آپ کا دشمن ہو جب آپ انصاف کی کرسی پر ہوں گے آپ کو انصاف کرنا ہوگا، کیا پاکستان سے وفاداری کا تقاضا یہ ہے کہ اسے لوٹا جائے؟
-
پاک بھارت کشیدگی؛
روس کی کشمیر کے مسئلے پر پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازع حل کروانے کی پیشکش
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور کشمیر کے مسئلے پر پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازع حل کروانے کی پیشکش کی۔
-
پاکستان: دو امریکی ہیلی کاپٹرز کی اچانک پاکستان آمد اور بھارت میں لینڈنگ ، حیران کن واقعہ
اتوار کے دو امریکی ہیلی کاپٹرز پاکستان آگئے اور پھر چند گھنٹوں انہوں نے اڑ کر بھارت میں لینڈنگ کی اور اس حوالے سے حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
-
پاک و ہند تنازع؛
کیا پہلگام واقعے کے حملہ آور بھارت سے فرار ہوگئے؟
پاکستانی اخبار ڈان میں شائع خبر کے مطابق ہفتے کو چنئی سے کولمبو جانے والی سری لنکن ایئرلائنز کی پرواز کی کولمبو پولیس نے مکمل طور پر تلاشی لی، کیونکہ چنئی کنٹرول سینٹر انہیں اس خدشے سے آگاہ کیا تھا کہ پہلگام حملے میں ملوث مشتبہ افراد پرواز میں سوار ہیں۔
-
پاک و ہند تنازع؛
پاکستان کا خطے کی تازہ ترین صورتحال پر سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ
پاکستان نے باضابطہ طور پر خطے کی تازہ ترین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی۔
-
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی پیر کو پاکستان کا دورہ کریں گے
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی پیر کو پاکستان کا دورہ کرکے پاکستان کے سینئر حکام سے علاقائی صورتحال پر بات چیت کرینگے۔
-
پاک-بھارت کشیدگی میں کشمیر ’بنیادی مسئلہ‘ ہے، عالمی برادری تنازع حل کرائے، پاکستانی سفیر
پاکستان کے امریکا میں سفیر رضوان سعید شیخ نے عالمی برادری سے تنازع کشمیر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اسے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں ’بنیادی مسئلہ‘ قرار دے دیا۔
-
ہندوستانی حکومت کی مستقل پالیسی اسلام اور پاکستان سے دشمنی ہے: حجت الاسلام سید جواد نقوی
کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد علامہ سید جواد نقوی نے بھارتی حکومت کے رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ اسلام کے خلاف نفرت کو ہوا دینے اور پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے حکومت، فوج اور پاکستانی قوم سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سازش کا جرات مندانہ، متحد اور ٹھوس جواب دیں۔
-
بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ نے پاک بھارت جنگ کی مخالفت کر دی
امرجیت سنگھ دولت نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جنگ سب سے آخری اور سب سے برا آپشن ہے، پہلگام حملہ بھارتی سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کی وجہ سے ہوا۔