اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | اس عالمی نمائش میں روضہ مبارک کی نمائندگی اس کے مختلف شعبہ جات نے کی، جن میں شعبہ فکر و ثقافت، شعبہ معارف اسلامی و انسانی، الوافی فاؤنڈیشن برائے دستاویزات و مطالعات اور قرآن علمی کمپلیکس شامل تھے۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے اس نمائش میں 350 سے زائد علمی، فکری، ثقافتی، دینی اور سائنسی مطبوعات پیش کیں، جن میں انسائیکلوپیڈیاز، تحقیقی جرائد اور متعلقہ شعبہ جات و مراکز کی علمی کاوشیں بھی شامل تھیں۔
روضہ مبارک کے پویلین میں وزیٹرز کا ہائی ٹرن آؤٹ دیکھنے میں آیا، خاص طور پر علمی، دینی اور ثقافتی شخصیات کی بڑی تعداد نے روضہ مبارک کے پویلین کا دورہ کیا۔ ان ملاقاتوں اور خیالات کے تبادلے نے علمی و فکری فضا کو مزید وسعت دی اور بین الاقوامی سطح پر علم و ثقافت کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ شرکت روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی ان مسلسل کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں اہل بیت (علیہم السلام) کی تعلیمات کو متعارف کرانا اور عالمی سطح پر علمی و ثقافتی سرگرمیوں میں مؤثر انداز میں شریک ہوکراہل بیت (علیہم السلام) کے پیغام کو عام کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110







آپ کا تبصرہ